25 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے شام میں جنگ بندی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہیمی کی کوششوں کی تعریف اور قدردانی کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ٹیلیفونی گفتگو میں شام میں جنگ بندی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہیمی کی کوششوں کی تعریف اور قدردانی کی ہے۔ اخضر ابراہیمی نے بھی شام کے بارے میں ایران کے مثبت اور فعال نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی قائم کرنے کے سلسلے میں ایراa نے اہم نقش ایفا کیا ہے۔ابراہیمی نے کہا کہ شام میں پائدار امن قائم کرنے کے لئے جنگ بندی پر تمام فریقوں کو عمل کرنا چاہیے ۔...../169